حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گلگت کے نوجوان فیصل عباس کی جبری گمشدگی کے خلاف گلگت میں تین روز سے دھرنا جاری ہے۔
کیپٹن شہید ضمیر عباس چوک پر جاری دھرنے میں گلگت کے مضافاتی علاقوں سے بھی لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

آغا راحت حسین کے اعلان کے مطابق، تمام لاپتہ شیعہ نوجوانوں کی بازیابی تک دھرنا جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل، گلگت برمس سے تعلق رکھنے والے نوجوان فیصل عباس کو راولپنڈی سے گلگت آتے ہوئے چلاس تھور کے مقام سے مبینہ طور پر جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا تھا جس کے خلاف گزشتہ تین روز سے گلگت میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں۔

اس موقع پر آغا راحت حسین الحسینی نے کہا کہ اگر آج رات تک تمام لاپتہ نوجوان بازیاب نہ ہوئے تو کل پورا گلگت بلتستان جام ہوگا۔
واضح رہے آج یادگار شہداء چوک سکردو پر بھی آقا سید راحت حسین الحسینی کی اپیل پر ایم ڈبلیو ایم اور دیگر مذہبی جماعتوں کے باہمی تعاون سے احتجاج کیا جائے گا۔









آپ کا تبصرہ