احتجاجی دھرنا
-
کرم یکجہتی کمیٹی کے تحت 20 ویں روز بھی علامتی دھرنا؛ مسائل کے حل تک یہ احتجاج جاری رہے گا، مقررین
حوزہ/کرم یکجہتی کمیٹی کے زیرِ اہتمام 20 ویں روز بھی علامتی دھرنا جاری رہا، دھرنے سے کرم عمائدین اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنما سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
-
کرم یکجہتی کمیٹی کے تحت 18 ویں روز بھی علامتی دھرنا؛ ضلع کرم کے تمام رہائشی امن کے خواہاں ہیں، مقررین
حوزہ/کرم یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام علامتی دھرنا 18ویں روز بھی جاری رہا، جس میں ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے امن و امان پر زور دیا۔
-
کرم یکجہتی کمیٹی کا اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا 16ویں روز بھی جاری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے دھرنے میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ "ہم پہلے بھی پاراچنار کے مسائل کے لیے کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔ پاراچنار میں جاری بدامنی ہمارے علم میں ہے، ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
-
کسی بھی ملک کے عوام کے مال وجان کی حفاظت حکمرانوں کی ذمہ داری ہے، علامہ سید تجمل حسین
حوزہ/کرم یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام دھرنا 14 ویں روز بھی جاری رہا، جس میں کثیر تعداد میں اسلام آباد میں مقیم ضلع کرم کے باشندوں نے شرکت کی۔
-
اہلیانِ پارا چنار کا اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا
حوزہ/ اہلیان پاراچنار کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے آج بھی علامتی دھرنا دیا گیا، جس میں شرکاء نے اپنے شہداء اور زخمیوں کی تصاویر اور علامتی تابوت بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
-
پاکستان کے کسی بھی شہری کو ماورائے آئین و قانون اُٹھانا لا قانونیت ہے، ایم ڈبلیو ایم رہنما
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور کہا کہ پاکستان کے کسی بھی شہری کو ماورائے آئین و قانون اُٹھانا لا قانونیت ہے، اگر کسی پر کوئی الزام ہے تو اس کے لئے قانون موجود ہے۔
-
فرانسوی میگزین کے مرجعیت کی توہین آمیز اقدام کی مذمت میں شہر خرم آباد میں احتجاجی دھرنا
حوزہ / فرانسوی میگزین کے مرجعیت کی توہین آمیز اقدام کی مذمت میں شہر خرم آباد کے علماء اور غیور لوگوں نے مدرسہ علمیہ کمالیہ میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا۔
-
تہران میں فرانس کے سفارتخانے کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان
حوزہ / حوزہ علمیہ تہران کی انتظامیہ نے طلاب، اساتذہ اور انقلابی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فرانسوی مجلے کی گستاخی کے خلاف اتوار 8 جنوری کو تہران میں فرانس کے سفارتخانے کے سامنے احتجاجی دھرنے میں شرکت کریں۔
-
شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مزار قائد کے باہر احتجاجی دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کرنے کا اعلان
حوزہ/ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کے سامنے اٹھائیس روز سے مسلسل جاری احتجاجی دھرنے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کی، جس میں ریاستی ادارے کے ساتھ کامیاب مذاکرات، مرحلہ وار تمام جبری لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کے آغاز کے اعلان کے ساتھ مرکزی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
-
تصاویر/ شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ملتان میں احتجاجی دھرنا
حوزہ/ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔ ملتان میں چوک کمہاراں والا پر احتجاجی دھرنے میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان ثقلین ظفر، علامہ قاضی نادر علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا جعفر انصاری، انجینئر سخاوت علی اور دیگر نے کی۔
-
پاکستان میں جمہوریت نہیں آمرانہ نظام ہے، علامہ مرزا یوسف حسین
حوزہ/ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ عالم دین نے کہا کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے مرجھائے ہوئے چہرے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ اس ملک کے باسی نہیں تباہ حال پناہ گزین ہیں، ملک میں جمہوریت نہیں اب تک آمرانہ نظام ہے۔
-
تحریک آزادی فلسطین کی حمایت کرنا ہم سب پر واجب، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ فلسطین کے مظلوم عوام اپنی سر زمین کی بقا کے لٸے لڑ رہے ہیں۔ تحریک آزادی فلسطین کی حمایت کرنا ہم سب پر واجب ہے اس لئے کہ فلسطین کے مظلوم عوام غاصبوں کے مقابلے میں اپنی ارض وطن کی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
-
بائیس دن سے مائیں بہنیں دھرنے پر ہیں،ریاست مدینہ کا والی کہاں ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
حوزہ/ صدر شیعہ علماء کونسل سندھ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ جو اس ملک میں آئین کے اندر رہ کر مطالبات کرے اس کی کوئی بات نہیں سنتا لیکن جو لٹھ لے کر باہر نکلے گا انکی بات بھی سنی جاتی ہے اور ان سے معاملات بھی طے کئے جاتے ہیں۔
-
ہم پُرامن قوم ہیں،ریاست ہمارا امتحان نہ لے اگر ہم سڑکوں پر نکل آئے تو ایک نئی تاریخ رقم ہوگی، علامہ اقتدار حسین نقوی
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حکومت ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھ رہی ہے، لگتا ہے کہ حکومت کو امن کی بات سمجھ نہیں آتی، 20روز گزر گئے ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اپنے پیاروں کے لیے مزار قائد پر بانی پاکستان سے اپنے پیاروں کا جرم پوچھ رہی ہیں۔؟ کسی حکمران کو ابھی تک یہ توفیق نہیں ہوئی کہ ان کے دکھوں کا کوئی مداوا کرسکے۔
-
شیعہ مسنگ پرسنز معاملہ؛ ریاست ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے شہریوں کے ساتھ شفقت اور مہربانی سے پیش آئے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ خانوادہ شیعہ مسنگ پرسنز کا دھرنا 19 ویں دن بھی جاری ہے ہم مسنگ پرسن کے معاملے میں آئین پاکستان اور قانون کے مطابق عملدرآمد چاہتے ہیں اگر کوئی شخص مجرم ہے تو اس کے لئے تھانہ اور عدالتیں موجود ہیں مگر ماوراء آٸین و قانون کسی کو اٹھانا بہت سارے مسائل کا سبب بنتا ہے۔
-
سپریم لیڈر تحریک حسینی پاکستان:
بے گناہ لوگوں کو غائب کرکے ریاست لوگوں کو خود سے دور کر رہی ہے، علامہ عابد الحسینی
حوزہ/ تحریک حسینی کے سپریم لیڈر اور سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ بے گناہ لوگوں کو اس طریقہ سے غائب کردینا کونسا قانون ہے، یہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔ ایسے اقدامات سے ریاست لوگوں کو خود سے دور کرتی ہے۔ہم اس دھرنے سمیت ملک بھر میں جاری تمام احتجاجی دھرنوں کی حمایت کرتے ہیں اور یہ احتجاج لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہنا چاہئے۔
-
انتظامیہ نلتر واقعہ کو طول دیکر کیس کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے، آغا راحت حسین
حوزہ/ انتظامیہ نلتر واقعہ کو طول دیکر کیس کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے جو کسی صورت علاقے کے مفاد میں نہیں، چند شر پسندوں کی ایما پر بے گناہ افراد کی گرفتاری سخت تشویشناک ہے۔
-
کسی بھی شہری کو غیر قانونی طور پر لاپتہ کر دینا پاکستانی آئین و قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف، علامہ عبد الخالق اسدی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ گمشدہ افراد کے خانوادوں کا مطالبہ آئینی و قانونی ہے، ان مطالبات کو فوری طور پر منظور اور گمشدہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔ اگر کسی بھی پاکستانی گمشدہ شہری نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو اسے عدالت کے ذریعے سزا دی جائے۔
-
علامہ امین شہیدی کے بڑے صاحبزادے مصطفیٰ شہیدی گذشتہ شب اسلام آباد میں اغوا، چار گھنٹے تشدد کے بعد رہا
حوزہ/ علامہ امین شہیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں مسنگ پرسنز کے معاملے پر بات کرنے پر سزا دی جا رہی ہے، ان کے بیٹے کو اغوا کیا گیا اور چار گھنٹے تک تشدد کرکے سوالات کیے جاتے رہے۔
-
پاکستان میں قائم نظامِ انصاف کو نظر انداز کرکے شہریوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنا غیر آئینی اقدام، علامہ شفقت حسین شیرازی
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں قائم نظامِ انصاف کو نظر انداز کرکے شہریوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنا غیر آئینی اقدام ہے اور لاپتہ کرکے شہریوں پر تشدد غیر انسانی فعل ہے جو قابل مذمت ہے۔
-
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان:
جب تک تمام لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کروایا جاتا ہمارا پُرامن تحریک جاری رہے گا، عارف حسین الجانی
حوزہ/ جبری گمشدگیاں قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہیں ۔ جب قانون نافذ کرنے والے ہی قانون کو پامال کرتے ہیں تو اس سے تاثر یہ جاتا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا راج ہے۔اگر انتہا پسند تکفیری بھی ایسا رویہ اختیارکریں اور قانون نافذ کرنے والے بھی قانون پر عمل نہ کریں جن کی ذمہ داری ہے توایسی صورت حال میں کس سے انصاف اور امن کی امید لگائی جائے؟۔
-
حکومت غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام سے باز رہے،تمام جبری گمشدگان کو فی الفور رہا کرے، محترمہ عظمی تقوی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم لاوارث نہیں ہیں اور آج کی شب اپنے وقت کے امام عج سے توسل اور استغاثہ کرتے ہیں کہ ہمارے مسنگ پرسنز جلد اپنے گھروں کو لوٹیں۔
-
شیعہ لاپتہ افراد کو رہا کرو ورنہ علامتی دھرنے مستقل دھرنوں میں تبدیل ہوں گے، علامہ احمد اقبال رضوی
حوزہ/ کراچی میں احتجاجی دھرنے کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے نوجوانوں کو سامنے نہیں لایا جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، یہ ہمارا آئینی و قانونی مطالبہ ہے، ہم اپنے اصولی مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
-
پاکستان کی سرزمین میں شیعہ افراد کا لاپتہ ہونا قابل تشویش، انجمن امامیہ بلتستان کا بیان
حوزہ/ صدر انجمن امامیہ بلتستان اور نائب خطیب مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو حجۃ الاسلام سید باقر الحسینی نے کہا کہ اگر کوئی مجرم ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کیا جاے۔قانوں کے کٹھرے میں لائے بغیر غائب کر دینا قانونی اور غیر اسلامی عمل ہے ۔جس کی بہر پور مذمت کی جاتی ہے۔حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ فورا تمام لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے ۔
-
حکومت پاکستان میں شہری حقوق
حوزہ/ اگر حقوق کی جد و جہد کرنا جرم ہے تو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام استعمال کرنا چھوڑ دو، آئین و قانون کی بات کرنا چھوڑ دو، سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکو، حکومت وقت کے خلاف بغاوت کے نام نہاد جرم میں گرفتار کرو اور قتل کردو۔
-
جوائنٹ شیعہ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسن کے مطالبات کی حمایت میں ملک بھر میں پر امن دھرنے دینگے، علامہ راجہ ناصر
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ جب تک ہمارے لاپتہ نوجوانوں کو سامنے نہیں لایا جاتا تب تک یہ احتجاج جاری رہے گا،ملک بھر میں جوائنٹ شیعہ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسن کے مطالبات کی حمایت میں ملک بھر میں پرامن علامتی دھرنے دینگے۔
-
جبری گمشدگی واقعات میں اضافہ ریاست اور عوام کے لئے تشویشناک، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ صدر شیعہ علماءکونسل پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بغیر کسی مقدمہ کے جبری طور پر لاپتہ اور قید رکھنا غیر آئینی ،غیر انسانی اور غیر اسلامی فعل ہے،بڑھتی ہوئی لاقانونیت سے لگتا ہے پاکستان خود مختار ملک نہیں، بیرونی اداروں کی کالونی ہے۔
-
ہمارے پیارے کہاں ہیں؟ شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مزار قائد محمد علی جناح ؒ پر احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے پلیٹ فارم سےبانی پاکستان کی اولادوں کا اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئےشدید گرمی کے باوجود قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار کے سامنے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔
-
جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز:
پاکستان؛ 2 اپریل سے شروع ہونے والا احتجاج،لاپتہ عزاداروں کی بازیابی تک جاری رہے گا
حوزہ/ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنماؤں اور اہل خانہ کی پریس کانفرنس،لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے حکومت کو دیا جانے والا ڈیڈلاک اب 31 مارچ کو ختم ہوگیا۔