جمعہ 24 اکتوبر 2025 - 13:40
ایم ڈبلیو ایم سکردو کا معدنیات معاملے پر تاجروں کے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر حجت الاسلام سید علی رضوی نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے عوام مسائل کے گرداب میں ہیں، جب سے لینڈ ریفارمز بل پاس ہوا ہے عوام پر ظلم کا سلسلہ جاری ہے؛ حال ہی میں جیمز اور منرلز والوں پر پابندی لگائی گئی، راستے میں روک کر انہیں اغوا کیا گیا، انہیں ڈرا دھمکایا جا رہا ہے، لہٰذا ہم اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر حجت الاسلام سید علی رضوی نے معدنیات سے متعلق تاجروں کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

آغا سید علی رضوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کافی عرصے سے عوام مسائل کے گرداب میں ہیں، جب سے لینڈ ریفارمز بل پاس ہوا ہے عوام پر ظلم کا سلسلہ جاری ہے؛ حال ہی میں جیمز اور منرلز والوں پر پابندی لگائی گئی، راستے میں روک کر انہیں اغوا کیا گیا، انہیں ڈرا دھمکایا جا رہا ہے، ہم اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت و مقتدر حلقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان حرکتوں سے باز رہیں اور عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ منرلز والوں کو مزید تنگ کیا گیا تو عوام روڈ پر نکلیں گے۔ روندو میں جس دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے ہم اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ایم ڈبلیو ایم کی پوری ٹیم، عوامی ایکشن کمیٹی، قوم پرست لیڈران اور ہر علاقے کے لوگ اس دھرنے کے ساتھ ہیں، ہم سب مل کر اپنے پہاڑوں اور زمینوں کو بچائیں گے۔ عوام غصے میں ہیں، حکومت نے عوام کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا تو بعد میں پیدا ہونے والے حالات کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha