ہفتہ 25 اکتوبر 2025 - 16:58
شہادت زندگی کے دوام کا نام ہے، علامہ اقتدار حسین نقوی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے تحت شہدائے جیکب آباد کی برسی کی مناسبت سے ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا؛ جس میں مرکزی صدر عزاداری ونگ علامہ اقتدار حسین نقوی نے شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم کے تحت شہدائے جیکب آباد کی برسی کی مناسبت سے ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا؛ جس میں مرکزی صدر عزاداری ونگ علامہ اقتدار حسین نقوی نے شرکت اور خطاب کیا۔

شہادت زندگی کے دوام کا نام ہے، علامہ اقتدار حسین نقوی

اس موقع پر انہوں نے ولایت اور فلسفہ شہادت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ولایت اور اس کے رموز اگر کوئی شخص سمجھ پائے تو وہ اس دنیا میں رہ کر بھی اہل عرش میں اپنا مقام بنا لیتا ہے اور ولایت ہی وہ شئے ہے جو ایک سادہ سے انسان کو ملکوتی شخصیت بنادیتی ہے اور ایسے ہی ہمارے شہداء ہیں جو بظاہر اس دنیا سے چلے جاتے ہیں؛ ان کی یہ مادی و دنیوی زندگی اپنے اختتام کو پہنچ جاتی ہے مگر وہ اس شہادت کی برکت سے وہ مقام پالیتے ہیں کہ ان کی زندگی ایک ایسا دوام پالیتی ہے جس کا ثمر دنیا و آخرت میں سرفرازی اور عزت ہے۔

شہادت زندگی کے دوام کا نام ہے، علامہ اقتدار حسین نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ شہادت ایک ایسی سرفرازی ہے جو اولیاء اللہ کے سر پر تاج کی طرح چمکتی نظر آتی ہے اور ان کے پوشیدہ اسرار و فیوض کو دنیا میں پھیلاتی نظر آتی ہے۔

اس موقع پر مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ مقصود ڈومکی، مرکزی صدر ایمپائرز ونگ برادر سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر بلوچستان علامہ ظفر عباس شمسی و دیگر سے ملاقات کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha