حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے 50 ویں سالانہ ''شہید مقاومت کنونشن'' کے موقع پر شہید مقاومت کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی گئی؛ کانفرنس سے مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امین شیرازی، سابق مرکزی صدر و بزرگ عالم دین علامہ سید شبیر بخاری، سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ، مرکزی رہنماء پاکستان عوامی تحریک رائو محمد عارف رضوی نے خطاب کیا۔
مقررین نے اپنے خطابات میں شہید مقاومت سید حسن نصرالله اور دیگر شہدائے مقاومت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔









آپ کا تبصرہ