حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خیبرپختونخوا پاکستان کے تحت جامعہ شہید عارف الحسینی میں ”احیائے ثقافتِ اسلامی و استحکامِ پاکستان“ کے عنوان سے ایک عظیم الشان اجلاس منعقد ہوا؛ اجلاس سے مولانا عابد حسین شاکری نے خطاب کیا اور جوانوں کی اہمیّت اور ان کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کا سالانہ اجلاس عاملہ ”احیائے ثقافت اسلامی و استحکامِ پاکستان“ کے عنوان سے 6 اور 7 دسمبر کو جامعہ شہید عارف الحسینی میں منعقد ہوا، اجلاس کی دوسری نشست سے جامعہ الشہید علامہ عارف حسین الحسینی کے خطیب علامہ عابد حسین شاکری نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کی اہمیت و ذمہ داریوں کے متعلق گفتگو کی۔
اجلاس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علی رضا نقوی و سابق ریجنل صدر محمد حسن نے اراکین عاملہ کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اجلاس میں ریجنل کابینہ کی منظوری دی گئی۔









آپ کا تبصرہ