حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع ملتان، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی پروفیشنل یونٹ کی جانب سے سالانہ امام حسین علیہ السّلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا؛ کانفرنس میں علماء، اساتذہ اور طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس کا آغاز علی گیلانی نے اپنے مخصوص انداز میں تلاوتِ قرآنِ مجید سے کیا۔ طلباء و طالبات نے نعت اور منقبت پیش کی۔
حجت الاسلام والمسلمین علامہ عسکری الہدایت، مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ ایم ڈبلیو پاکستان برادر سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم صاحب، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان و ایڈوکیٹ سپریم کورٹ برادر یافث نوید ہاشمی اور یونٹ صدر برادر کونین حیدر نے شرکائے کانفرنس سے خطاب کیا۔

کانفرنس میں فلسطین کربلائے غزہ ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ کانفرنس میں یونیورسٹی فیکلٹی، اساتذہ، طلباء و طالبات، سینیئر برادران و اہلسنت برادران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کانفرنس کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف سے کیا گیا۔









آپ کا تبصرہ