حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے پاکستانی میڈیا کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں براہِ راست تقریر نشر کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت قابلِ مذمت اور شرمناک عمل ہے، پاکستانی مین اسٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریہ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے مؤقف کی توہین کی ہے۔ یہ اقدام مظلوم فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک پاشی اور ظالم کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی میڈیا کے اس غیر ذمے دارانہ طرزِ عمل پر سخت احتساب ہونا چاہیے، تاکہ کوئی ادارہ نظریہ پاکستان سے خیانت اور مظلوموں کے خون سے بے وفائی نہ کر سکے۔ پاکستانی قوم اور امتِ مسلمہ ایسے کسی بھی بیانیے کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے جو ظالم کے حق میں اور مظلوم کے خلاف ہو۔









آپ کا تبصرہ