اتوار 12 اکتوبر 2025 - 19:56
مولانا علی اصغر عرفانی جامعہ روحانیت بلوچستان شعبہ قم کے نئے میرِ کاروان منتخب

حوزہ / قم المقدسہ میں جامعہ روحانیت بلوچستان پاکستان شعبہ قم کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ روحانیت بلوچستان کے نئے صدر مولانا علی اصغر عرفانی کی تقریب حلف برداری ہوئی جبکہ سابقہ صدر مولانا محمد رمضان باقری کی خدمات کو سراہا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ میں جامعہ روحانیت بلوچستان پاکستان شعبہ قم کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ روحانیت بلوچستان کے نئے صدر مولانا علی اصغر عرفانی کی تقریب حلف برداری ہوئی جبکہ سابقہ صدر مولانا محمد رمضان باقری کی خدمات کو سراہا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ تلاوت کے بعد سابقہ صدر حجت الاسلام والمسلمين مولانا محمد رمضان باقری نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

دبیر نظارت جامعہ حجت الاسلام والمسلمين ڈاکٹر منیر حسین عسکری نے جامعہ روحانیت کے مقاصد و اہداف بیان کئے اور پاکستان کے دیگر علمائے کرام کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس کے بعد انہوں نے نئے منتخب صدر مولانا علي اصغر عرفانی سے حلف لیا۔

مولانا اصغر علی عرفانی جامعہ روحانیت بلوچستان شعبہ قم کے نئے میرِ کاروان منتخب

حلف برداری کے بعد منتخب صدر کی جانب سے سابقہ صدر کو سپاسنامہ اور ہدیہ پیش کیا گیا۔

جامعہ روحانیت بلوچستان شعبہ قم کے نئے میرِ کاروان نے دوران خطاب تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مولانا اصغر علی عرفانی جامعہ روحانیت بلوچستان شعبہ قم کے نئے میرِ کاروان منتخب

حجت الاسلام والمسلمين علامہ آغا سید حیدر تقوی نے اپنے اختتامی خطاب میں اتحاد و وحدت اور تنظیمی ذمہ داریوں اور اس کے معاشرے پر اثرات پر روشنی ڈالتی ہوئے دعائیہ کلمات کے ساتھ محفل کا اختتام کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • mureed Hussain IR 13:54 - 2025/10/13
    ماشاءالله زبردست، "خداوند متعال" برادر عزيز کو صحت و سلامتي عطا فرمائے اور خدمت اسلام اور مذهب حق کی همت، جذبه اور توفيق عطاء فرمائے