حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلوچستان کے صدر علامہ علی اصغر عرفانی نے مہمان خصوصی کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں اداروں کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔

جامعہ کے اراکین میں سید محمد علی شاہ کاظمی، سید علی ظفر شمسی، محمد رمضان باقری، فرمان علی مقدسی، عرفان علی سومرو، نصراللہ ایمانی، سید شفقت علی کاظمی، سید سہیل علی نقوی، سید اعجاز علی نقوی، علی رضا جتوئی و دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
علامہ سید احمد اقبال رضوی کے ساتھ جناب ذوالفقار علی، جناب شبیر حسن سعیدی، جناب سید دانش نقوی (شہید سید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے صاحبزادے) اور جناب سید احسن زیدی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران امت مسلمہ کے موجودہ چیلنجز، بین المذاہب ہم آہنگی اور پاکستان میں امن و استحکام کے حوالے سے اہم مباحث ہوئے۔ علامہ رضوی نے جامعہ روحانیت بلوچستان کی فعالیت کو سراہتے ہوئے کئی امور میں راہنمائی کی۔










آپ کا تبصرہ