۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامعہ روحانیت سندھ

حوزہ/جامعہ روحانیت سندھ کے صدر نے اکثریت رائے سے تمام کابینہ ممبران کیلئے مجلسِ عاملہ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، جس کے بعد کابینہ سے حلف لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت سندھ کے صدر نے اکثریت رائے سے تمام کابینہ ممبران کیلئے مجلسِ عاملہ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، جس کے بعد کابینہ سے حلف لیا۔

جامعہ روحانیت سندھ کی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں کابینہ کے تمام اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اخلاصِ عمل، نظم و انضباط کے ساتھ جامعہ روحانیت سندھ کی فعالیتوں کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

جامعہ روحانیت سندھ مقیم قم، ایک الٰہی ادارہ ہے جو 1407 ہجری قمری سے اپنے دینی و الٰہی فرائض سر انجام دے رہی ہے، اس تنظیم کے قوانین کے مطابق ہر دو سال بعد الیکشن کے ذریعے مجلسِ عاملہ کے اراکین کو منتخب کیا جاتا ہے اور مجلسِ عاملہ ووٹنگ کے ذریعے جامعہ کے میر کارواں کا انتخاب کرتی ہے۔

صدارتی انتخابات کے بعد منتخب ہونے والا صدر اپنی کابینہ کا اعلان کرتا ہے اور کابینہ ممبران کے نام مجلسِ عاملہ کے سامنے پیش کرتا ہے تاکہ مجلسِ عاملہ اراکین کی جانچ پڑتال کرے۔

جامعہ روحانیت سندھ کے تحت اسی سلسلے میں بروز جمعرات کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں صدر محترم حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا راشد علی چانڈیو نے اپنی نئی کابینہ کا انتخاب کیا۔

جامعہ روحانیت سندھ کی کابینہ کی تقریب حلف برداری

کابینہ کے اراکین کے نام بالترتیب:

نائب صدر: حجۃ الاسلام مختار حسین ثقفی

جنرل سکریٹری: حجۃ الاسلام ذيشان مھدی حکمتی

جوائنٹ سکریٹری: حجۃ الاسلام زین العابدین ونگانی

تعلیم و تربیت سکریٹری: حجۃ الاسلام قربان علی منگی

مالیات سکریٹری: حجۃ الاسلام اکرم علی چانڈیو

محافل و مجالس سکریٹری: حجۃ الاسلام توصیف علی جتوئی

رابطہ سکریٹری: حجۃ الاسلام اسد رضا صادقی جلالانی

اطلاعات سکریٹری: حجۃ الاسلام سید پرویز علی شاہ نقوی

نشرو اشاعت سکریٹری: حجۃ الاسلام زوار رضا حسین الحسینی

صدقات سکریٹری: حجۃ الاسلام علی رضا چنہ

آخر میں صدر جامعہ روحانیت سندھ نے اکثریت رائے سے تمام کابینہ ممبران کیلئے مجلسِ عاملہ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، جس کے بعد کابینہ کی حلف برداری ہوئی اور کابینہ کے تمام اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اخلاصِ عمل، نظم و انضباط کے ساتھ جامعہ روحانیت سندھ کی فعالیتوں کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .