جمعہ 20 دسمبر 2024 - 14:54
جامعہ روحانیت بلتستان شعبۂ خواتین کے تحت حفظ خطبۂ فدکیہ کا مقابلہ

حوزہ/ جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبۂ خواتین کی جانب سے خطبۂ فدکیہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کے حفظ کا مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبۂ خواتین کی جانب سے خطبۂ فدکیہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کے حفظ کا مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خواتین سے حفظ خطبۂ فدکیہ کا امتحان، گزشتہ دنوں لیا گیا، امتحان میں خواہران اور بچیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جامعہ روحانیت بلتستان شعبۂ خواتین کے تحت حفظ خطبۂ فدکیہ کا مقابلہ

اس مقابلے میں کامیاب ہونے والی خواتین اور بچیوں کو حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کے یومِ ولادت کے موقع پر انعامات سے نوازا جائے گا۔

انعامات کی تقسیم ایک عظیم الشان جشن میں ہوگی، جس کا انعقاد جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبۂ خواتین کرے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .