حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان کے زیرِ اہتمام فقہ عملی کی دوسری نشست 26 دسمبر بروز پیر، حسینیہ بلتستانیہ کے فاطمیہ ہال میں منعقد ہوئی، نشست کا موضوع ” اسلامی فقہ میں خالصہ سرکار، حریم اور چراگاہ" تھا۔
آیت اللہ شیخ باقر مقدسی نے ان موضوعات پر پر اہم علمی نکات پیش کیے۔
نشست میں طلاب کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔
نشست کے آخر میں، ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں 20 دسمبر کو جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے ایم فل ٹیسٹ کے لئے منعقدہ آزمائشی امتحان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلاب کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
تقریب میں آزمائشی امتحان کی تیاری کروانے والے اساتذہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا، اور امتحان میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کو انعامات سے نوازا گیا۔
آپ کا تبصرہ