حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان نے پارا چنار کی سڑکوں کی بندش پر وہاں کے مؤمنین کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے پارا چنار کے مظلومین کے حق میں پاکستان بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام انسانی حقوق کی پاسداری اور مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے انتہائی اہم ہے۔ ہم سب کو مل کر ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے آواز اٹھانی چاہیے۔
انہوں نے اس سلسلے میں پاکستان بھر میں جاری عوامی دھرنوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ سیکیورٹی ادارے اس بابت اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے پارا چنار کے مظلوم عوام کو تحفظ فراہم کرے اور طبی سہولیات سمیت اشیائے خورد و نوش کی ترسیل کے لئے فی الفور سڑکوں کو کھولے۔
آپ کا تبصرہ