حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید حاج قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کے موقع پر جامعة المصطفیٰ العالمیہ کی جانب سے قم المقدسہ میں "آیہہائے سرخ" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوگی۔
یہ کانفرنس شہدائے مقاومت، خصوصاً شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید حاج قاسم سلیمانی کی یاد میں منعقد کی جا رہی ہے، یہ تقریب بدھ، 1 جنوری ی 2025 کو شام 6 بجے، قم کے مدرسہ امام خمینیؒ کے قدس ہال میں منعقد ہوگی۔
اس بین الاقوامی کانفرنس میں ملک اور صوبے کی نامور شخصیات شرکت کریں گی، پروگرام میں سربراہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ حجت الاسلام والمسلمین علی عباسی، اور نمائندہ حزب اللہ حجت الاسلام والمسلمین معین دقیق خطاب کریں گے۔ ایرانی اور بین الاقوامی شعرا اس کانفرنس میں اپنے اشعار بھی پیش کریں گے۔
یہ کانفرنس براہ راست مختلف چینلز پر نشر کی جائے گی تاکہ شائقین اس بامعنی پروگرام سے استفادہ کر سکیں۔
عموم عوام خصوصاً علماء اور طلبہ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس تقریب میں شرکت کر کے شہدائے مقاومت کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کریں اور ایثار و قربانی کی ثقافت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔
آپ کا تبصرہ