جمعہ 27 دسمبر 2024 - 15:54
مسائل کا حل امریکہ کے سامنے جھکنے میں نہیں / مقاومتی محور کے باعث صیہونی ریاست کی سرحدیں کمزور ہو چکی ہیں

حوزہ/ آیت اللہ کعبی نے کہا: مسائل کا حل امریکہ کے سامنے جھکنے میں نہیں بلکہ مسائل کا حل اور ان سے نکلنے کا راستہ اقتصادی پابندیوں کو بے اثر کرنے، پیداوار میں ترقی، عوام کی حکمرانی اور معیشت میں بہتری کو عملی شکل دینے میں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس خبرگانِ رہبری کے رکن آیت اللہ عباس کعبی نے گرگان میں مجلس خبرگانِ رہبری میں گلستان صوبے کے سابقہ نمائندہ آیت اللہ سید حبیب اللہ طاہری (مرحوم کی یاد میں منعقدہ مجلس عزاء میں خطاب کرتے ہوئے کہا: علماء کرام اور دین کے بزرگوں کی یاد میں منعقدہ تقریبات شعائرِ الہی کی عظمت و تکریم کی واضح مثال ہیں۔

انہوں نے کہا: خالص محمدی اسلام کی روشنی میں علماء و طلباء کا امت کی رہنمائی اور انسانیت کو بیدار کرنے میں کردار نہایت اہم اور ضروری اصول کے طور پر ہے۔

مسائل کا حل امریکہ کے سامنے جھکنے میں نہیں / مقاومتی محور کے باعث صیہونی ریاست کی سرحدیں کمزور ہو چکی ہیں

آیت اللہ کعبی نے کہا: بسیجی جذبہ اور بسیجی سوچ پیدا کرنا فتنوں کا مقابلہ کرنے کا بہترین راستہ ہے۔ ہماری قوم کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ انہوں نے مختلف میدانوں میں بڑی طاقتوں کو شکست دی ہے۔ آج ایرانِ اسلامی مضبوط ہے اور قیادت و رہبری کی برکت سے الحمد للہ ہم نے عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا: مقاومتی محور کے باعث صیہونی ریاست کی سرحدیں کمزور ہو چکی ہیں اور امریکہ اسلام، اسلامی نظام اور خاص طور پر ایرانی قوم کا تاریخی دشمن ہے۔

مجلس خبرگانِ رہبری کے اس رکن نے مزید کہا: مسائل کا حل امریکہ کے سامنے تسلیم ہونے میں نہیں بلکہ مسائل کا حل اور ان سے نکلنے کا راستہ اقتصادی پابندیوں کو بے اثر کرنے، پیداوار میں ترقی، عوام کی حکمرانی اور معیشت میں بہتری کو عملی شکل دینے میں ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha