حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں "پیشگامان بصیرت" کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ محسن اراکی نے کہا کہ دشمن ملت ایران کی ارادے کو متزلزل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے، لیکن اسلامی جمہوریہ کی کامیابیاں اور مقاومت کی وجہ سے دشمن کے حربے ناکام ہو رہے ہیں۔
آیت اللہ محسن اراکی نے "پیشگامان بصیرت" کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اللہ ہر دور میں امتوں کو منتخب کرتا ہے تاکہ دین الٰہی کے قوانین نافذ ہوں۔ انہوں نے رہبر معظم کی قیادت کو امت کے لیے رہنما قرار دیا۔
انہوں نے دعائے جوشن کبیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دعا میں اللہ کی حاکمیت اور بندوں کے لیے ایمان و اخلاص کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
آیت اللہ اراکی نے جمہوری اسلامی کی کامیابیوں اور محاذ مقاومت کی استقامت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یمن، عراق، اور لبنان جیسی ملتیں دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے ہتھکنڈے، اقتصادی دباؤ اور روانی جنگ، اب ناکام ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اور دیگر ذرائع سے ملت ایران کی ارادے کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن ملت کو بصیرت اور استقامت کے ساتھ اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔
آیت اللہ اراکی نے ملک ایران کے موجودہ اقتصادی مسائل کو مینجمنٹ کی کمزوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ داخلی وسائل کے بہتر استعمال اور خود انحصاری سے ان چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے پیام عاشورا کو وفاداری اور استقامت کا سبق قرار دیتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی نے ملت ایران کو اسلامی اصولوں کی طرف واپس لا کر تاریخ کا رخ موڑ دیا۔
آیت اللہ اراکی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کا مقصد عدل، آزادی اور اسلامی استقلال پر مبنی نظام کا قیام ہے۔ ملت ایران کو ان اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے ایران کو ایک عالمی طاقت میں تبدیل کرنا ہوگا۔
آپ کا تبصرہ