اتوار 22 دسمبر 2024 - 06:30
اسرائیلی فوج کا یمنی میزائل کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف خود بتاتا ہے کہ صیہونی دشمن کا مرکز اب محفوظ نہیں رہا

حوزہ/ انصار اللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن، حزام الاسد نے کہا: اسرائیلی فوج کے اس اعتراف کے بعد کہ وہ یمنی میزائل کو روکنے میں ناکام رہے ہیں اور تل ابیب کے علاقے پر کامیاب میزائل حملہ اسرائیلی فوج کے اربوں ڈالر کے فضائی دفاعی نظام کی محدودیت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "صیہونی دشمن کا دل اور مرکز اب محفوظ نہیں رہا۔"

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اس حملے اور صیہونی حکومت کے اس اعتراف کے بعد کہ وہ یمنی میزائل کو روکنے میں ناکام رہی، جس کے نتیجے میں صیہونی حکام کے مطابق 18 افراد زخمی ہوئے، حزام الاسد نے عربی اور عبرانی زبان میں مختلف پوسٹس میں کہا: "اسرائیل کے تمام دفاعی نظاموں کی ناکامی کا مطلب یہ ہے کہ صیہونی دشمن کا دل اب محفوظ نہیں رہا۔"

الاسد نے مزید کہا: اسرائیل کے میزائل روکنے والے نظام، جو اس حملے کو روکنے کے لیے بنائے گئے تھے، ناکام رہے اور بلکہ ان کے مزید نقصان کا سبب بنے۔ اب ان اربوں ڈالر کے دفاعی نظاموں کا کوئی فائدہ نہیں رہا۔

اسی طرح یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اپنے ایک بیان کہا: یافا کی طرف داغے گئے ہائپرسونک میزائل نے اپنے ہدف کو درستگی سے نشانہ بنایا اور دشمن کے دفاعی نظام اسے روکنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے غزہ کے مجاہدین اور ان کی مسلسل بہادری سے کیے جانے والے حملوں کو سراہتے ہوئے کہا: غزہ کی پٹی پر صہیونی حملوں کے خاتمے اور محاصرے کے خاتمے تک ان کی مقاومت اور حمایت جاری رہے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .