۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
مولانا فضل الرحمن

حوزہ / جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما نے فلسطینیوں کی مدد اور صیہونی حکومت کے مقابلہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کو سراہتے ہوئے اسرائيل پر ایران کے جوابی میزائل حملے کو جائز اور قانونی قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمن نے صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے آپریشن وعدہ صادق 2 کی، بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔

انہوں نے اسرائیل کے خلاف ایران کے اقدامات اور فلسطین کی حمایت میں تہران کے موقف کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا: ہماری خواہش ہے کہ عالم اسلام کے دیگر بااثر ممالک جیسے پاکستان، سعودی عرب، ترکی، ملیشیا اور مصر وغیرہ بھی مسلمانوں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور فلسطین کی آزادی کے لیے متحد ہو جائيں۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا: صیہونی حکومت کے خلاف ایران کا میزائل حملہ درحقیقت جوابی ردعمل تھا اور ایران نے اپنے دفاع کے جائز حق کا استعمال کیا ہے۔ مسلم ممالک کو فلسطین کی حمایت کے لیے مشترکہ دفاعی نظام اور کمان تشکیل دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا: فلسطین اسلام اور عربوں کی مقدس سرزمین ہے اور اس پر اسرائیل کا قبضہ اور تسلط ناجائز ہے۔ اس نازک وقت میں امت اسلامیہ میں انتشار اور تفرقہ کی کوئی جگہ نہیں اور ہم سب متحد ہونا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .