۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نخست وزیر یمن

حوزہ/ یمن کے وزیر اعظم نے فلسطین کی آزادی پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں فلسطینی قوم کی طرف سے دی گئی قربانیاں فتح کی باعث بنیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے وزیر اعظم " عبدالعزيز صالح بن حبتور" نے پیر کے روز مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہماری قوم کو یقین ہے کہ فلسطین آزاد ہوگا اور اسرائیلی پر ہمیں یقینی طور پر فتح ملے گی۔

صالح بن حبتور نے"آپ تنہا نہیں ہیں" کے عنوان سے صنعا یونیورسٹی میں ثقافتی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے عرب اور اسلامی ممالک کی اسرائیل کے ساتھ جنگ کو ایک "ابدی، تاریخی اور مذہبی تنازعہ" قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں فلسطینی قوم کی طرف سے دی گئی قربانیاں فتح کی باعث بنیں گی، اس قوم نے اپنی ہمت سے دنیا کو دکھا دیا کہ مسئلہ فلسطین کوئی معمولی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے دینی مسائل میں مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی دشمنوں کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی:دشمنوں نے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے اور یہ کام شیعہ اور سنی جیسے عنوان سے کیا، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ مسلمانوں کا ایک مذہب، ایک کتاب، ایک قبلہ اور ایک نبی ہے۔

یمن کے وزیر اعظم نے صیہونی حکومت کو ان مذہبی اختلافات کا اصل سبب قرار دیتے ہوئے کہا: شہید ومجاہد اسماعیل ہنیہ نے ثابت کیا کہ وہ ایک مسلمان تھے جنہوں نے سنی یا شیعہ کی تفریق نہیں کی، ان کی نظر میں ہر کوئی مسلمان ہے اور تمام مسلمانوں کو اپنے دشمنوں کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .