حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے ایک خصوصی آپریشن کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں تل ابیب کو نشانہ بنایا ہے جس کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کی صبح تل ابیب میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
الجزیرہ نیوز چینل نے دھماکے کی جگہ کا اعلان "بن یہودا" اسٹریٹ کے طور پر کیا، جو کہ سفارتی مقامات سے بہت قریب واقع ہے، کہا جا رہا ہے کہ ایک ڈرون عمارت سے ٹکرا گیا اور زورداردھماکہ ہوا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ یہ ڈرون کس طرح تل ابیب پر حملہ کرنے میں کامیاب ہوا۔