حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ احمد قبلان، مفتی ممتاز جعفری اور لبنانی شیعہ عالم نے ایک بیان میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نئے سربراہ کی تقرری پر اظہارِ خوشی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمتی رہنماؤں میں سے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ کے طور پر یحییٰ السنوار کا انتخاب، ان شاء اللہ ایک کامیاب انتخاب ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یحیٰی السنور کے انتخاب سے نیتن یاہو کی حکومت پر لرزہ طاری ہو گیا
شیخ قبلان نے مزید کہا کہ برادر یحیٰی السنوار سیاسی دانشمندی اور جدوجہد کی علامت ہیں اور تحریکِ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے طور پر ان کے انتخاب نے ایک ایسا زلزلہ برپا کر دیا ہے جس نے بلوں میں چھپ کر ایران کے فیصلہ کن ردعمل کی منتظر نیتن یاہو کی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا، یقیناً مزاحمتی محاذوں کی آواز سے بلند کوئی آواز نہیں ہے۔