یحیی السنوار
-
شہید یحییٰ السنوار کی وصیت: مزاحمت، استقامت اور آزادی کا پیغام
حوزہ/ یہ وصیت شہید یحییٰ السنوار کے عزم، استقامت اور آزادی کے خواب کا آئینہ دار ہے۔ اس میں انہوں نے اپنے بچپن، جلاوطنی، جیل کے تلخ تجربات، اور فلسطین کی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد کا ذکر کیا ہے۔ یہ پیغام صرف ہتھیار اٹھانے کی نہیں، بلکہ عزت، وقار اور فلسطین کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ زندگی گزارنے کی دعوت ہے۔ انہوں نے قوم کو نصیحت کی کہ مزاحمت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں، شہیدوں کی قربانیوں کو یاد رکھیں، اور دنیا سے انصاف کی امید کے بجائے خود اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوں۔
-
شیعہ علما کونسل افغانستان کا یحیی السنوار کی شہادت پر ردعمل
حوزہ / شیعہ علما کونسل افغانستان نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کی شہادت پر جاری کردہ پیغام میں اس بات پر زور دیا ہے کہ مقاومت کے رہنماؤں کی شہادت کے باوجود آزادی کی جدوجہد کا پرچم زمین پر نہیں گرے گا۔
-
ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر:
یحییٰ السنوار کی شہادت اسرائیلی بربریت کی انتہا اور مسلم حکمرانوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے
حوزہ/ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ یحییٰ السنوار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیلی بربریت کی انتہا اور مسلم حکمرانوں کی بے حسی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مسلم رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ حماس کے مجاہدین نئے جوش و ولولے کے ساتھ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں۔
-
جماعت اسلامی سندھ کا حماس رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت پر اظہار افسوس
مسلم دنیا کے اتحاد کا وقت آگیا، فلسطینیوں کی حمایت میں ٹھوس اقدامات کی ضرورت
حوزہ/ اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام مسلم ممالک اپنے اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیں اور ظالم کے ہاتھوں کو روکیں۔ مغربی ممالک کی حمایت اور مسلمان ممالک کی خاموشی ہی اسرائیل کی اصل طاقت ہے۔
-
شیخ احمد قبلان:
یحیٰی السنور کے انتخاب سے نیتن یاہو کی حکومت پر لرزہ طاری ہو گیا
حوزہ/لبنانی شیعہ عالم دین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مزاحمتی رہنماؤں میں سے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ کے طور پر یحییٰ السنوار کا انتخاب، ان شاء اللہ ایک کامیاب انتخاب ہے۔
-
یحییٰ سنوار کو شہید اسماعیل ہنیہ کی جگہ حماس کے سیاسی دفتر کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا
حوزہ / تحریک حماس نے ایک بیانیہ میں اعلان کیا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ کی جگہ یحییٰ سنوار کو تحریک کے سیاسی بیورو کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔