۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
کابینه اسرائیل

حوزہ/ غاصب صیہونی ذرائع ابلاغ نے مزاحمتی محاذ کے حملوں کے مقابلے میں صیہونی فوج کو ناتواں اور کمزور قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی ذرائع ابلاغ نے مزاحمتی محاذ کے حملوں کے مقابلے میں صیہونی فوج کو ناتواں اور کمزور قرار دیا ہے۔

المیادین کے مطابق، شہید اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے اعلٰی کمانڈر پر حملے کے بعد اسرائیل کے خلاف جوابی کاروائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

غاصب صیہونی وزیراعظم نتن یاہو اور فوجی حکام ایران اور مزاحمت کے حملوں کے پیشِ نظر مسلسل میٹنگ کر رہے ہیں۔ ناجائز حکومت کے وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام کی رفت و آمد کو محدود اور ان کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

مختلف ذرائع ابلاغ اور مبصرین کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کا جوابی حملہ یقینی ہے، تاہم حملے کے وقت اور تفصیلات کے بارے میں کوئی بات یقینی طور پر نہیں کہی جا سکتی ہے۔

غاصب صیہونی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی فوج کی جنگی صلاحیتوں کے بارے میں کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کے بعد دوسری جنگ چھڑنے کی صورت میں اسرائیلی فوج کے اندر حملہ آوروں سے مقابلے کی صلاحیت نہیں ہے۔

اسرائیلی چینل 13 نے کہا ہے کہ تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان، مزاحمتی محاذ کی جانب سے حملوں کی صورت میں ممکنہ پیش آنے والی صورتحال پر مذاکرات جاری ہیں۔

اسرائیل ٹائمز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج فرسودہ ہوچکی ہے، لہٰذا وسیع جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی ہے۔ حزب اللہ کے حملے کی صورت میں سرحدی علاقوں میں کئی دن بجلی کی فراہمی کا سلسلہ منقطع ہو سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .