۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
امام جمعه

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین سیدسعید حسینی نے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کا اسرائیل سے انتقام کا وعدہ قطعی اور یقینی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر کاشان کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سیدسعید حسینی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں ہفتہ وحدت، پیغمبر اکرم(ص) اور امام جعفر صادق(ع) کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرآن کریم اور الہی روایات کے وعدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ کا اسرائیل سے انتقام کا وعدہ قطعی اور یقینی ہے۔ کوئی بھی طاقت ان روایات کے خلاف کچھ نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا: صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم و مظالم حد سے بڑھ کر اور ناقابلِ بخش ہیں۔

کاشان کے امام جمعہ نے کہا: 28 ممالک نے خفیہ اطلاعات لیک کر کے موساد کے نیٹ ورک کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ اسرائیل اس وقت مشکلات سے دوچار ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اسرائیل میں اس وقت بغیر کسی نام و نشان کے بے شمار کارخانے دھماکے سے اڑا دیے گئے جبکہ ان کی یونیورسٹیاں بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں اور حالات بہت خراب ہیں اور معاشی بحران کا شکار ہیں۔

کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ نے اپنے خطاب میں کہا: رہبر معظم کا اسرائیل سے انتقام کا وعدہ قطعی ہے اور واضح کیا: رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرآن کریم اور الہی روایات کے وعدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ کا اسرائیل سے انتقام کا وعدہ قطعی اور یقینی ہے۔ کوئی بھی طاقت ان روایات کے خلاف کچھ نہیں کر سکتی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .