۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
رہبر معظم

حوزہ/ طبس کی ایک کان میں دھماکے کے اندوہناک حادثے اور کئي مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایک تعزیتی پیغام میں داغ دیدہ گھرانوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے مزدوروں کی امداد کے لیے ہر ممکن کوشش کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طبس کی ایک کان میں دھماکے کے اندوہناک حادثے اور کئي مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایک تعزیتی پیغام میں داغ دیدہ گھرانوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے مزدوروں کی امداد کے لیے ہر ممکن کوشش کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

طبس میں کوئلے کی کان میں رونما ہونے والے تلخ اور اندوہناک واقعے پر، جس میں کئي مزدور جاں بحق اور زخمی ہو گئے، میں ان عزیزوں کے اہل خانہ اور اس خطے کے لوگوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ امداد کے لیے جائے حادثہ پر پہنچنے والے سرکاری حکام کی جانب سے بھیجی گئي امدادی ٹیموں سے میں تاکید کرتا ہوں کہ وہ ان کی نجات کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کریں اور اس غم اور مصیبت کے پہلوؤں کو کم کرنے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھائيں۔ زخمی ہونے والوں کی فوری دیکھ بھال کی بھی پوری کوشش کی جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .