حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ایرانی صوبۂ جنوبی خراسان میں کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، پاکستانی وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی عوام اور حکومت کے لئے ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔