۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
آیت اللہ اعرافی

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے طبس کان میں مزدوروں کی جان لیوا حادثے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ طبس کے فداکار اور محنتی کان کنوں کی دردناک موت نے پوری قوم اور حوزہ علمیہ کو غمزدہ کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ ، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے طبس کان میں مزدوروں کی جان لیوا حادثے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا اور کہا: إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِیبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ، پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفیٰ (ص) نے فرمایا: «الکادُّ عَلَی عِیالِهِ مِن حَلالٍ کَالمُجاهِدِ فی سَبیلِ اللَّهِ»

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ طبس کے فداکار اور محنتی کان کنوں کی دردناک موت نے پوری قوم اور حوزہ علمیہ کو غمزدہ کر دیا ہے۔

آیت اللہ اعرافی کے مطابق، کان میں کھدائی کرنے والے افراد سخت اور تھکا دینے والے حالات میں بھی ملکی معیشت کے اہم ستون ہیں اور انہیں ہر قسم کی عزت و تکریم ملنی چاہیے، افسوس کہ مختلف وجوہات کی بنا پر ایسے المناک حادثات پیش آتے ہیں، جو ناقابلِ تلافی ہوتے ہیں۔

انہوں نے ایران کے عوام، خصوصاً طبس کے باسیوں اور جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان خاندانوں کا بھرپور خیال رکھے، ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ تمام کانوں میں حفاظتی ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جائے اور اس حادثے کے ممکنہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

والسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته۔

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزہ علمیہ ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .