۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
مرید نقوی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر نے بلوچستان مکران کوسٹل پر زائرین کی بس کو حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان روڈ کی درستگی کو یقینی بنائے اور بس ڈرائیور کا مکمل معائنہ کے بعد روڈ پہ آنے کی اجازت دے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر نے بلوچستان مکران کوسٹل پر زائرین کی بس کو حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان روڈ کی درستگی کو یقینی بنائے اور بس ڈرائیور کا مکمل معائنہ کے بعد روڈ پہ آنے کی اجازت دے۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سینیئر نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کہوٹہ کے مقام پر بس کھانی میں گرنے کے واقعے میں 20 جانوں اور بلوچستان مکران کوسٹل ہائی وے پر 20 زائرین کی شہادت پر رنجیدہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس المناک حادثہ پر لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس سانحے میں وفات پانے والوں کے درجات بلند فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .