۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کی سندھ میں شہداء زائرین اربعین کے لواحقین سے تعزیت

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے کندھ کوٹ سندھ میں شہداء زائرین امام حسین علیہ السلام کے ورثاء سے تعزیت کی اور انہیں تسلی دی۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی صوبہ سندھ کندھ کوٹ پہنچے، جہاں انہوں نے شہداء زائرین امام حسین علیہ السلام کے ورثاء سے تعزیت کی اور انہیں تسلی دی۔‎

علامہ شبیر حسن میثمی کی سندھ میں شہداء زائرین اربعین کے لواحقین سے تعزیت

رپرٹ کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے علماء کرام و کارکنان اور مرکزی صدر جے ایس او پاکستان برادر محمد اکبر صدیقی اور وفد کے ہمراہ شہداء زائرین اربعین امام حسین علیہ السلام کے گھروں پر لواحقین سے تعزیت کی اور ان کو تسلی دی۔ بعد ازاں مرحومین شہداء کی بلندی درجات کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ علماء کرام و تنظیمی ذمہ داران کی بڑی تعداد موجود تھی، مختلف مکاتب فکر کے علماء نے سیکرٹری جنرل سے ملاقات بھی کی۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی سندھ میں شہداء زائرین اربعین کے لواحقین سے تعزیت

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .