۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کی اسلام آباد میں ایرانی سفیر سے ملاقات / شہید رئیسی و رفقاء کے لئے فاتحہ خوانی

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد ایرانی قونصلیٹ میں سفیر محترم ایران سے ملاقات‎ کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد ایرانی قونصلیٹ میں سفیر محترم رضا امیری مقدم سے ملاقات‎ کی۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے ملاقات کے دوران شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی و رفقاء کے لئے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کی دعا کی۔بعد ازاں تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات بھی تحریر کئے۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے دیگر ذمہ داران بھی مرکزی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .