۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر میثمی کی قومی یکجہتی کانفرنس میں خصوصی شرکت

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے پی سی ہوٹل مظفرآباد کشمیر میں منعقدہ قومی یکجہتی کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے قومی یکجہتی کانفرنس پی سی ہوٹل مظفرآباد کشمیر میں خصوصی شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اس کانفرنس میں تمام مکاتب فکر سے علماء کرام و مشائخ عظام نے بھی بھرپور شرکت کی۔

علامہ شبیر میثمی کی قومی یکجہتی کانفرنس میں خصوصی شرکت / اہم موضوعات زیر بحث

کانفرنس میں محراب و منبر اور مشائخ عظام کی ذمہ داریوں سمیت اہم موضوعات زیر بحث رہے۔

بعد ازاں ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی ہوئیں۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔

علامہ شبیر میثمی کی قومی یکجہتی کانفرنس میں خصوصی شرکت / اہم موضوعات زیر بحث

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .