۳ تیر ۱۴۰۳ |۱۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 23, 2024
شبیر میثمی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ میثمی نے ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملت ایران اور رہبرِ انقلابِ اسلامی کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ میثمی نے ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملت ایران اور رہبرِ انقلابِ اسلامی کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان،تبریز کے امام جمعہ آیت اللہ محمد علی آل باشم، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی اور جنرل سید مہدی موسوی کی ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے کے نتیجے میں شہادت پر رہبرِ معظم آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای اور ملت ایران سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دُکھ و غم کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام، ایرانی عوام کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .