حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تعزیتی پیغام مندرجہ ذیل ہے۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ رِضا بِقَضَائِهِ وَتَسْلِيما أَمْرِهِ
صدر جمہوریہ اسلامیہ ایران آیت الله سید ابراہیم رئیسی طاب ثراه امام جمعہ تبریز آیة الله محمد علی آل باشم طاب ثراه وزیر خارجہ جمہوری اسلامی ایران ڈاکٹر حسین امیر عبد اللہیان، گورنر تبریز ڈاکٹر مالک رحمتی و دیگر اعلیٰ عہدیداران کی المناک شہادت کے موقع پر پورے عالم تشیع کو دلی صدمہ پہنچا ہے۔ اس عظیم سانحہ و مصیبت کی گھڑی میں خداوند کریم ملت جمہوری اسلامی ایران کو ثبات قدم عطا فرمائے۔
اس موقع پر ہم امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، مراجع کرام، علمائے اعلام، ملت ایران بالخصوص رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی خامنہ ای دام ظلہ العالیٰ اور شہداء کے خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ رب کریم ان شہداء کی مغفرت فرمائے اور انہیں شہدائے کربلاء کے ساتھ محشور فرمائے۔ آمین
شریک غم ؛ سید شاداب احمد رضوی بانی و پرنسپل مکتب سدرۃ المنتہیٰ حیدرآباد ہندوستان