۳ تیر ۱۴۰۳ |۱۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 23, 2024
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان

حوزہ/ پاکستانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم غم کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا" پاکستانی قوم غم کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔ صدر رئیسی کی مسلم امہ کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہیم رئیسی بصیرت رکھنے والے رہنما تھے، پاکستان نے بہترین دوست کھو دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کا اجلاس میں ایرانی صدر کی شہادت پر تعزیتی قرارداد منظور کی گئی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں ایرانی صدر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا: ایرانی صدر کے انتقال پر یوم سوگ اور قومی پرچم سرنگوں کیا گیا، گزشتہ ماہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا دورۂ پاکستان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کے حوالے سے سنگِ میل تھا۔

شہباز شریف نے کہا: ڈاکٹر رئیسی کے دورۂ پاکستان کے دوران گزرے خوش گوار لمحات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، وفاقی کابینہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے پاکستان ایران تعلقات اور خطے کے حوالے سے ان کی شاندار خدمات پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .