۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
تصاویر / دیدار رئیس جمهور با آیت الله العظمی جوادی آملی

حوزہ / حضرت آیت الله جوادی آملی نے ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تسلیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت آیت الله جوادی آملی کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم‌الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

جمہوریہ اسلامی ایران کے محترم صدر، تبریز کے امام جمعه، محترم ایرانی وزیر خارجه اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر کے سنگین سانحہ اور المناک واقعہ میں ہوئی شہادت نے ہم سب کو غمزدہ کر دیا ہے۔

میں اس عظیم مصیبت پر حضرت آیت الله خامنہ ای، ایرانی عوام اور شہداء کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان سالکینِ مقصدِ الہی کے لئے اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور شہادت کے اجر اور لواحقین کے لیے صبر و حوصلہ اور جمهوریہ اسلامی ایران کے لیے استحکام اور سربلندی کے لئے دعاگو ہوں۔

جوادی آملی

20 مئی 2024ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .