۸ مهر ۱۴۰۳ |۲۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 29, 2024
ایرانی صدر

حوزہ/ ہندوستان میں مرجع تقلید حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے وکیل حجت الاسلام سید اشرف علی الغروی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان میں مرجع تقلید حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے وکیل حجت الاسلام سید اشرف علی الغروی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وبشر الصابرين اِذَاۤ اَصَابَتۡہُمۡ مُّصِیۡبَۃٌ ۙ قَالُوۡۤا اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔

آج بروز ولادت باسعادت عالم آل محمد حضرت امام علی رضا علیہ السلام انتہائی افسوس ناک خبر موصول ہوئی کہ امام علی رضا علیہ السلام کے روضہء مبارک کے خادم، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عالم ربانی حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج سید ابراہیم رئیسی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ اور ان کے چند ساتھیوں کا ایک ہیلی کاپٹر حادثہ میں انتقال ہو گیا۔

ہم اس دردناک سانحہ پر سوگوار ہیں اور اسلامی انقلاب کے قائد آیۃ اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای دام ظلہ، ملت ایران اور مرحومین کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور مرحومین کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں، نیز مؤمنین و مؤمنات سے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے سورۂ فاتحہ کی گزارش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .