۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
شهید سید ابراهیم رئیسی

حوزہ / پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں افسوسناک شہادت پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں افسوسناک شہادت پر ایک روزہ عمومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کے مطابق ایران کے صدر اور ان کے ساتھیوں کے احترام اور ہمسایہ اور برادر ملک ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر آج پاکستان میں یوم سوگ منایا جائے گا اور پاکستانی پرچم سرنگوں رہے گا۔

پاکستان میں ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایک روزہ عمومی سوگ کا اعلان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .