۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ دیدار رییس جمهور با اعضای جامعه مدرسین حوزه علمیه

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے انقلاب اسلامی کے مجاہد فرزند حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھ دیگر شہداء کی شہادت پر حضرت ولی عصر عجل ، رہبر معظم انقلاب اسلامی اور تمام ملتِ ایران کو تسلیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم‌الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

جمہوریہ اسلامی ایران کے عوامی اور خدمت گزار صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور نظام اسلامی کے دیگر خادمین منجملہ تبریز کے امام جمعہ آیت اللہ آل ہاشم، ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر ڈاکٹر مالک رحمتی اور دیگر ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر حادثے کے دردناک واقعے میں شہادت نے ہم سب کو انتہائی غمگین کر دیا ہے۔

صدر مملکت ایران نے اسلامی نظام میں اپنی برسوں کی خدمات کے دوران دین اور انقلاب اسلامی کی خدمت میں اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور رہبر معظم کے احکامات کی تعمیل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔

آستان قدس رضوی (ع) کا یہ خادم اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کا شاگرد ہر وقت راہ خدا میں جان دینے کی تمنا رکھتا تھا اور اس دردناک واقعے میں درحقیقت اس نے جمہوریہ اسلامی کے مقدس نظام کی خدمت کرتے ہوئے اپنے دیرینہ خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم انقلاب اسلامی کے اس مجاہد فرزند اور اس واقعے کے دیگر شہداء کی شہادت پر حضرت ولی عصر عجل الله تعالی فرجه الشریف، رہبر معظم انقلاب اسلامی مدظلہ العالی اور پوری ملت ایران سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ خداوند متعال ان شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .