۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شهید جمهور

حوزہ/ پاکستان و لبنان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک نے ایرانی صدر حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے اور عوامی سوگ کا اعلان کیا ہے، رہبر معظم نے ایران میں پانچ روزہ سوگ کا اعلان کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان، متحدہ عرب امارات، چین، قطر، انڈیا، روس، ترکی، شام، ملائیشیا، اسپین، لبنان اور یورپی یونین نے ایرانی صدر کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا:ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے احترام اور برادر ملک ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر، پاکستان میں یک روزہ سوگ کا اعلان کیا جاتا ہے۔

لبنانی حکومت نے بھی ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے احترام اور ایران کی بہادر قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے 3 روزہ عوامی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے پیر کے روز ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر حجۃ الاسلا سید ابراہیم رئیسی کی یاد میں ملک میں پانچ روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، رہبر معظم نے ایک بیان میں کہا کہ ’میں پانچ روزہ عوامی سوگ کا اعلان کرتا ہوں اور ایران کے عزیز عوام سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .