۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
شہادت

حوزہ/ امام جمعہ میلبرن آسٹریلیا و صدر شیعہ علماء کونسل نے صدر ایران آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ میلبرن آسٹریلیا و صدر شیعہ علماء کونسل حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوی نے صدر ایران آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مِنَ المُؤمِنينَ رِجالٌ صَدَقوا ما عاهَدُوا اللَّهَ عَلَيهِ فَمِنهُم مَن قَضىٰ نَحبَهُ وَمِنهُم مَن يَنتَظِرُ وَما بَدَّلوا تَبديلًا﴿احزاب/۲۳﴾

مومنین میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے عہد کو سچا کر دکھایا، ان میں سے بعض نے اپنی ذمے داری کو پورا کیا اور ان میں سے بعض انتظار کر رہے ہیں اور وہ ذرا بھی نہیں بدلے۔

آیة الله سيد إبراهيم رئیسی اور انکے رفقاء کی شہادت کی خبر بریکنگ نیوز نہیں ہے بلکہ ہارٹ بریکنگ نیوز ہے ، خادم امام رضا (ع) بارگاہ امام علی رضا (ع)میں پہنچ گیا، جس نے عمر بھر حرم امام رضا (ع) میں خدمات انجام دیں اور مملکت امام رضا (ع)کے وفادار و ذمہ دار نوکر کے عنوان سے زندگی گزاری تھی، امامؑ نے قبول فرما لیں مولا ؑنے اپنی بارگاہ میں طلب کر لیا ۔

اللہ اس عظیم شہادت کو قبول کرے اور تشیع کو بالاخص ایران کو انکا نعم البدل عطا کرے اور رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے بازوں کو اپنی حکمت سے مزید قوی بنائے، رہبر معظم سمیت تمام خادمین کی حفاظت فرمائے ۔آمین

میں اس عظیم آزمائش و ابتلا ء پر بارگاہ امام زمانہ (عج)، رہبر معظم ، ملت غیور و شہید پرور ایران کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .