۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
ابو القاسم رضوی

حوزہ/ امام جمعہ ملبرن آسٹریلیا نے حیدر آباد دکن میں واقع حوزۃ المہدی العلمیہ کا دورہ کیا اور اس مدرسہ کے اساتذہ اور طلاب کرام سےملاقات و گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبرن آسٹریلیا حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابوالقاسم رضوی نے حیدر آباد دکن میں واقع حوزۃ المہدی العلمیہ کا دورہ کیا اور اس مدرسہ کے اساتذہ اور طلاب کرام سےملاقات و گفتگو کی۔

انہوں نے اس دوران طلاب جامعہ سے خطاب کرتے ہوئے طلاب کی زندگی میں اخلاقیات ، عبادات اور درسیات کی اہمیت پر گفتگو کی اور بعض اہم اخلاقی نکات کی جانب طلاب کی توجہ مبذول کرائی۔

اساتذہ کے علاوہ حیدرآباد کے بعض مقامی علمائے کرام نے بھی حجۃ الاسلام مولانا سید ابو القاسم رضوی سے ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .