۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
امام جمعه میلبورن استرالیا

حوزہ/ سعودی حکومت مسلمانوں پر وہابی اسلام اور یہودی تہذیب نہ مسلط کرے، قدس اور بقیع دونوں ہی تمام مسلمانوں کا مسئلہ ہیں یہ ثابت ہوچکا ہے، یہ نقطہ اختلاف نہیں بلکہ نقطہ اتحاد ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا میں مجالس عزاء اور احتجاجی جلسوں کا انعقاد کیا گیا اور جنت البقیع کی فی الفور تعمیر اور آزادی سے زیارت کرنے کی اجازت کا مطالبہ کیا گیا۔

امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا و صدر شیعہ علماء کونسل آف آسٹریلیا حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوی نے امام بارگاہ قائم میلبورن اور امام بارگاہ پنجتن میں مجالس و احتجاجی جلوس میں خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ سعودی حکومت مسلمانوں پر وہابی اسلام اور یہودی تہذیب نہ مسلط کرے، قدس اور بقیع دونوں ہی تمام مسلمانوں کا مسئلہ ہیں یہ ثابت ہوچکا ہے، یہ نقطہ اختلاف نہیں بلکہ نقطہ اتحاد ہے۔

انہوں نے کہا: یوم قدس سے یوم بقیع تک ہمارے مسلسل احتجاج و جلسے و جلوس و مجالس کا ایک ہی مقصد ہے کہ جنت البقیع و جنت المعلی کی فوری تعمیر ہو اور قدس کو مکمل آزاد کر دیا جائے۔

مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے اپنے خطاب میں کہا: ایران کے خلاف مسلم ممالک کا انسانیت کے دشمن اسرائیل کی حمایت کرنا افسوسناک ہے و قابل مذمت ہے، اس وقت جنگ احزاب لڑی جارہی ہے، اس جنگ میں کفار و مشرکین اسلام کے خلاف متحد تھے، آج منافقین بھی ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں، مگر کل بھی حق فتحیاب ہوا تھا ان شاء اللہ اس بار بھی حق ہی کو غلبہ حاصل ہوگا۔

یاد رہے گزشتہ سال جنت البقیع کے انہدام کے سو سال پورے ہونے پر مولانا سید ابو القاسم رضوی کی قیادت میں آسٹریلیا کے دس شہروں میں احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے تھے، مولانا آج جمعہ کی شام کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی انہدام جنت البقیع کے سلسلے کی مجلس کو خطاب کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .