حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں کل بروز دوشنبہ منعقد ہونے والے عظیم احتجاجی مظاہرے میں طلاب اور علماء کی شرکت، ملکی اور بیرونی مداخلت، دہشت گردانہ اقدام کے خلاف اور رہبر معظم انقلاب اسلامی سے تجدید عہد کے لئے حوزہ علمیہ ایران کے تمام دروس کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
حوزہ علمیہ کے شعبہ تبلیغات اسلامی نے اس عظیم اجتماع میں لوگوں سے بھرپور شرکت کی درخواست کی ہے تا کہ اس اجتماع میں امریکی اور اسرائیلی مزدوروں کے خلاف اپنی آواز بلند کر سکیں، چوں کہ یہ احتجاج پورے ایران میں ایک ساتھ منعقد ہو رہے ہیں لہذا حوزہ علمیہ کے انتظامی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ پورے ملک ایران میں حوزہ علمیہ کے دروس کی تعطیل رہے گی تا کہ طلاب اور علمائے کرام بھی اس عظیم موقع پر شرکت کر سکیں اور اپنی بیزاری کا اظہار کر سکیں۔
واضح رہے کہ اس احتجاجی مظاہرے کا آغاز تہران کے میدان انقلاب سے دن میں 2 بجے شروع ہوگا۔









آپ کا تبصرہ