۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
مجلس وحدت مسلمین پاکستان

حوزہ / سید حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں عظیم شہادت کے خلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اپیل پر آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سید حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں عظیم شہادت کے خلاف آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ احتجاجی مظاہروں میں ملک بھر کی تمام سیاسی و دینی جماعتوں کے دینی غیرت وحمیت سے سرشار رہنما اور کارکنان شریک ہوں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سید مقاومت کی شہادت پر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

اسرائیلی جارحیت اور امریکی پشت پناہی کے خلاف ملک کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر میں بھی احتجاجی اجتماعات ہونگے۔

ایم ڈبلیو ایم کے تحت صوبائی دارلحکومتوں سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور اجتماعات ہونگے۔

ملک کے بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں امریکی سفارت خانے کے سامنے ہوں گے۔

گلگت بلستان کے غیور عوام نے آج سید حسن نصراللہ کی المناک شہادت پر بڑے پیمانے پر اجتماعات اور مکمل شٹر ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سید مقاومت کی شہادت پر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

ملک بھر کی طرح وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی آبپارہ چوک سے امریکی سفارت خانے تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔

کراچی میں احتجاجی ریلی کا انعقاد نمائش چورنگی سے امریکی قونصلیٹ تک ہو گا۔

لاہور میں سہ پہر 3 بجے اسمبلی ہال تا امریکی قونصلیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .