۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
1

حوزہ/ ایران کے کئی شہروں میں نماز جمعہ کے بعد فلسطینیوں اور مزاحمتی قوتوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں 15 دسمبر کو نماز جمعہ کے بعد فلسطینیوں کی حمایت میں ملک گیر ریلیاں نکالی گئیں، نماز جمعہ کے بعد دارالحکومت تہران سمیت ایران کے کئی شہروں میں لوگوں نے فلسطینیوں کی حمایت کی اور غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کی شدید مذمت کی۔

آج نماز جمعہ کے بعد ایران کے کئی شہروں میں لوگوں نے ریلیاں نکالیں اور غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔

گزشتہ جمعہ کو بھی ایران میں فلسطینیوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں، غزہ پر صیہونی حملوں کے بعد سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں اور بستیوں میں غزہ کے باشندوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران کے ساتھ ساتھ دنیا کے کئی ممالک میں فلسطینیوں کی حمایت میں ریلیاں اور مظاہرے ہو رہے ہیں، خاص بات یہ ہے کہ یہ کام ان ممالک میں بھی کیا جا رہا ہے جہاں فلسطینیوں بالخصوص غزہ کے لوگوں کی حمایت میں کچھ کہنے، بولنے یا احتجاج کرنے پر پابندی ہے، اس پابندی کے باوجود لوگ بہت بڑا خطرہ مول لے کر غزہ میں مظالم کا شکار فلسطینیوں کی حمایت کے لیے مختلف مقامات پر جمع ہو رہے ہیں، یہ لوگ کھل کر اسرائیل اور اس کے حامیوں کی مذمت کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .