۲۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۴ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 12, 2024
اولین یاواره شهدای مرزبانی در سالن الغدیر بیرجند

حوزه/ ایران نے کسی بھی خطرات سے بروقت نمٹنے کیلئے شمال مشرقی سرحدوں پر آرٹلری ایمونیشن ، ڈرون اور میزائل ٹیکنالوجیز سے مسلح سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے کسی بھی خطرات سے نمٹنے کیلئے شمال مشرقی سرحدوں پر آرٹلری ایمونیش، ڈرون اور میزائل ٹیکنالوجیز سے مسلح سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

ایرانی برّی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے نیوز ایجنسیوں کو انٹرویو میں بتایا ہے کہ ایران کی شمال مشرقی سرحدوں میں افواج کو مقامی عسکری منصوبہ بندی کے تحت تعینات کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کرنے کا مقصد، ان علاقوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے، جہاں زمینی افواج کی کمی ہے۔

جنرل کیومرث حیدری نے کہا ہے کہ بری افواج کو اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدوں کی سالمیت اور دفاع کی زمہ داریاں سونپی گئیں ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان عسکری منصوبہ بندیاں، ایرانی سرحدی علاقوں میں میزائلوں اور ڈرونز کے استعمال کے ساتھ ہو رہی ہیں، جس کا مقصد، کسی بھی خطرے کے پیشِ نظر فیصلہ کن اور مناسب وقت پر آپریشنل منصوبہ بندی کرنا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .