۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
راسک

حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران ( آئی آر جی سی )کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے شہادت کو لافانی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قوم اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران ( آئی آر جی سی )کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے شہادت کو لازوال اور لا زوال بننے کے لئے ضروری قرار دیتے کہا کہ کوئی بھی قوم شہادت کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔

اتوار کو انہوں نے سیستان و بلوچستان کے شہر راسک میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی تشییع جنازہ میں شرکت کی اور اس موقع پر کہا کہ ان شہداء نے ملک کو وقار، عزت، امن، ترقی اور آسانیاں فراہم کی ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر نے کہا کہ آج ہم شہداء کی وجہ سے پوری دنیا میں خود کو ایک طاقت کے طور پر منوا چکے ہیں، اب کوئی طاقت اس قوم پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتی۔

یاد رہے کہ ایران میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کو روز شہدائے گمنام یعنی نامعلوم شہداء کا دن قرار دیا گیا ہے، لہذا حالیہ دہشت گردانہ کارروائی میں شہید ہونے والے شہداء کی تشییع جنازہ اسی دن رکھی گئی،دہشت گردوں نے رات گئے ایران کے شہر ’راسک‘ کے نواحی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے مرکز پر بزدلانہ حملہ کیا جس میں سیکیورٹی فورسز کے 11 جوان شہید اور کچھ زخمی بھی ہوئے تھے، یہ وہ شہداء ہیں جنہوں نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .