۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
بشاگرد

حوزہ/ محترمہ لشکری نے مسئلہ ولایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تمام خواتین کو اپنی زندگی کے ہر لمحے میں یعنی عبادت اور حیا دونوں میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پر عمل کرنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ حضرت زینب کبری (س) کی مدیر نے ہرمزگان میں حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے ایام عزائے فاطمیہ اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا: شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام ہمارے لئے نہایت ہی اہم ہیں، کیونکہ عقیدہ کے لحاظ سے یہ ضروریات تشیع میں سے ہے، اور شیعوں کی پہچان ہے، اگر یہ چیز ختم کر دی جائے تو تشیع کا تشخص اور پہچان ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا غم منانا شعائر الہی میں سے ہے، اور قرآنی نقطہ نظر سے یہ غم قلبی تقویٰ ہے، جس طرح سے شعائر حسینی کا اہتمام کیا جاتا ہے اسی طرح شعائر فاطمی کا بھی اہتمام کیا جانا چاہئے، اور اس کے پیچھے صرف ایک ہی ہدف ہونا چاہئے اور وہ احقاق حق اور ابطال باطل ہے، یعنی مقصد صرف یہ ہو کہ ہمیں اس حقیقت کو دنیا تک پہنچانا ہے۔

مدرسہ علمیہ حضرت زینب کبری (س) شہر بشاگرد کی مدیر نے مسئلہ ولایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تمام خواتین کو اپنی زندگی کے ہر لمحے میں یعنی عبادت اور حیا دونوں میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پر عمل کرنا چاہئے، حضرت زہرا (س) اس ذات کا نام ہے جس کے لئے خود امام وقت علیہ السلام نے فرمایا: إنَّ لِی فی إبنَةِ رَسولِ اللّه ِ اُسوَةٌ حَسَنةٌ، یعنی دختر رسول (ص) ہمارے لئے اسوہ حسنہ اور بہترین نمونہ عمل ہیں۔

محترمہ لشکری نے گفتگو کے آخر میں کہا: انشاءاللہ ہماری بہنیں اپنے زندگی کے ہر شعبے میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو ہی اپنے لئے نمونہ قرار دیں گے اور ان کی ہی سیرت پاک پر عمل کریں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .