جمعہ 5 دسمبر 2025 - 15:25
خواتین نے انقلابِ اسلامی کی بقا، پیشرفت، تسلسل اور استمرار میں نمایاں کردار ادا کیا

حوزہ / محترمہ ریحانہ سلامی نے مادران و زوجاتِ شہدا کی تکریم کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا: انقلاب اسلامی میں خواتین کی بھرپور اور مؤثر شمولیت اس انقلاب کے فاطمی (س) ہونے کی علامت ہے۔ انقلاب اسلامی خواتین کے کردار کو مدّنظر رکھے بغیر نہ سمجھا جا سکتا ہے نہ اس کی درست تفسیر ممکن ہے۔ خواتین نے انقلابِ اسلامی کی بقا، پیشرفت، تسلسل اور استمرار میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت امّ البنین سلام اللہ علیہا کی وفات کے موقع پر ملک بھر کی طرح حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے شبستان امام خمینیؒ میں بھی مادران و زوجاتِ شہدا کی تکریم کی ایک شایانِ شان تقریب منعقد ہوئی جس میں شہداء کی مائیں اور زوجات شریک ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق تقریب کے آغاز میں حجت الاسلام حسن هنرمند، مدیرکل بنیاد شہید و امور ایثارگران قم نے مادران و ہمسرانِ شہدا کی آمد پر انہیں خیر مقدم پیش کیا اور اس پروگرام کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ہفتۂ تکریمِ مقامِ زن و مادر کی مرکزی کمیٹی کی سربراہ محترمہ ریحانہ سلامی نے کہا: اللہ کا لطف و فضل ہو اُن مادران و ہمسرانِ شہدا پر جنہوں نے حضرت اُمّ البنین سلام اللہ علیہا کی پیروی کرتے ہوئے اپنے شوہروں اور بیٹوں کو ولایت، دینِ خدا کے پرچم کی بلندی اور انقلاب اسلامی کے دفاع کی راہ میں کریمانہ انداز سے شہادت کے لئے روانہ کیا۔ مادران و زوجاتِ شہدا اس انقلاب کی نورانی راہ کے درخشاں ستارے ہیں جن کی روشنی سے نہ صرف ہم بلکہ آنے والی نسلیں بھی رشد و پیشرفت کی راہیں طے کریں گی۔

خواتین نے انقلابِ اسلامی کی بقا، پیشرفت، تسلسل اور استمرار میں نمایاں کردار ادا کیا

انہوں نے کہا: انقلاب اسلامی فی‌الحقیقت ایک انقلابِ فاطمی (س) ہے۔ انقلاب اسلامی اُس زلال کوثر کا قطرہ ہے جسے خداوند نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے وجودِ اقدس میں رکھا۔ مجاہدینِ اسلام دشمن کے خلاف محاذوں پر حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے نام سے مزین سربند (headband) باندھ کر جاتے تھے اور اسی متوسلانہ نسبت نے مجاہدین کے بند دروازےکھولے اور مشکل ترین آپریشنز میں کامیابی عطا کی۔

شہید سلامی کی دختر نے مزید کہا: انقلاب اسلامی کے خلاف بے شمار دشمنیوں کی جڑ بھی یہی ہے کہ یہ انقلاب فاطمی (س) ہے۔ فکرِ فاطمی (س) کا یہ نور مستکبروں کے ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیتا ہے اور خطے کے آمرانہ حکومتوں کے زوال کی بنیاد بنتا ہے۔ یہی فاطمی (س) حقیقت، ظہورِ حضرت مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اور انسانی معاشرے کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

خواتین نے انقلابِ اسلامی کی بقا، پیشرفت، تسلسل اور استمرار میں نمایاں کردار ادا کیا

خواتین نے انقلابِ اسلامی کی بقا، پیشرفت، تسلسل اور استمرار میں نمایاں کردار ادا کیا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha